ہفتہ, فروری 15, 2025
اشتہار

پولیس اہلکار نے سانس بحال کر کے کمسن بچے کی جان بچالی، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

سڈنی: آسٹریلیا کی ریاست کوئینز لینڈ میں پولیس اہلکار کے بروقت اقدام نے 10 ہفتے کے بچے کو نئی زندگی دے دی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کی ریاست کوئینز لینڈ میں سڑک پر کھڑی پریشان ماں کو دیکھ کر پولیس اہلکار اُسے کے پاس پہنچے تو معلوم ہوا کہ خاتون کی گود میں موجود بچے کو سانس نہیں آرہا۔

پولیس اہلکار لوکاس نامی خاتون اور بچے کو لے کر فراسیمیر پولیس اسٹیشن پہنچے جہاں ایک اہلکار نے بچے کو ہنگامی طبی امداد فراہم کی جس کے بعد اُس کی سانس بحال ہوئی۔حکام کے مطابق بچے کی عمر صرف 10 ہفتے ہے۔

پولیس اہلکار کی بچے کو طبی امداد دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر ہوئی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا صارفین نے پولیس اہلکار کے اس اقدام کو شاندار الفاظ میں سراہا اور بچے کی زندگی بچانے پر اُسے خراجِ تحسین بھی پیش کیا۔

سانسیں بحال ہونے کے بعد پولیس اہلکاروں نے بچے کو کویئنز چلڈرن اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز نے اُس کی حالت کو خطرے سے باہر قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر بروقت طبی امداد نہ ملتی تو صورت حال مختلف ہوسکتی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں