بدھ, جون 17, 2026
اشتہار

افتخار احمد کی طوفانی اننگ کی ویڈیو دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کے افتخار احمد نے تیز ترین نصف سنچری جڑ دی۔

پی ایس ایل 9 کے 21ویں میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دی، افتخار احمد کی 27 گیندوں پر 60 رنز کی اننگ بھی ملتان کو شکست سے نہ بچاسکی۔

افتخار احمد نے اپنی اننگ میں 5 چھکے اور 4 چوکے لگائے لیکن اپنی ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار نہ کرواسکے۔

جارح مزاج بیٹر نے جب لاٹھی چارج شروع کیا تو 18 گیندوں پر 48 رنز درکار تھے، انہوں نے عامر جمال کے ایک اوور میں دو چھکے بھی رسید کیے۔

افتخار احمد کا لاٹھی چارج بھی ملتان سلطانز کے لیے ناکافی رہا اور زلمی نے میچ 4 رن سے جیت لیا۔

پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کو 64 رنز کی اننگ کھیلنے پرمیچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

واضح رہے کہ ملتان سلطانز پہلے ہی سپر فور مرحلے کے لیے کوالیفائی کرچکی ہے جبکہ دیگر پانچ ٹیموں میں سپر فور مرحلے میں رسائی کے لیے مقابلے جاری ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں