The news is by your side.

Advertisement

پی ایس ایل کے میچز دیکھیں فیس بک پر براہ راست

ابوظہبی میں 9جون بروز بدھ سے شروع ہونے والے پاکستان کرکٹ کےسب سے بڑے ٹورنامنٹ ایچ ‏بی ایل پی ایس ایل 6 کے بقیہ تمام میچز فیس بک پر براہ راست نشر ہوں گے۔ یہ تمام میچزپیڈ آن ‏لائن ایونٹس کے پلیٹ فارمز کے تحت نشر کیے جائیں گے۔

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں موجود کرکٹ شائقین کی پسندیدہ ‏لیگ ہے۔ لیگ میں دنیا بھر کے معروف کھلاڑی شرکت کررہے ہیں۔ ‏

فیس بک کے ساتھ اس شراکت داری سے نہ صرف دنیا بھر کے مداحوں کو سنسنی خیز مقابلے ‏دیکھنے کو ملیں گے بلکہ اس سے پی سی بی کے لیے آمدن کےنئے ذرائع بھی پیدا ہوں گے۔ ‏

پیڈ آن لائن ایونٹس کے تحت میچز کی براہ راست نشریات سے پی سی بی کو میچز مونیٹائز کرنے ‏کا موقع ملے گا۔ ناظرین کو میچز کی براہ راست نشریات دیکھنے کے لیے یک وقتی سائن اپ عمل ‏سے گزرنا ہوگا، جس کے بعد وہ کسی بھی وقت میچز دیکھ سکیں گے۔

سحر طارق، پالیسی لیڈ فیس بک پاکستان :‏

سحر طارق کا کہنا ہے کہ وہ رواں سال ایچ بی ایل پی ایس ایل کے ساتھ شراکت داری پر بہت ‏خوش ہیں، یہ لیگ دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی سی بی کے تعاون سے جہاں دنیا بھر میں موجود ایچ بی ایل پی ایس ایل کے ‏مداحوں کو بہترین مقابلے دیکھنے کو ملیں گےوہیں پی سی بی کے لیے آمدن کے نئے ذرائع بھی ‏پیدا ہوں گے۔
‏ ‏
شعیب نوید، ہیڈ آف براڈکاسٹ رائٹس اینڈ بزنس ڈویلمپنٹ پی سی بی:‏

شعیب نوید کا کہنا ہے کہ فیس بک کے ساتھ اس شراکت داری سے نہ صرف دنیا بھر میں موجود ‏ایچ بی ایل پی ایس ایل کے مداحوں کو شاندار کرکٹ مقابلے دیکھنے کو ملیں گے بلکہ اس سے پی ‏سی بی کی گلوبل آڈئینس میں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کے سب سے بڑے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ساتھ یہ پارٹنرشپ پی سی ‏بی اور اس کے مداحوں کے درمیان رشتے کو مزید مستحکم کرے گی۔

اس آن لائن پروگرام کی امریکہ ، کینیڈا ، کیریبین ، برطانیہ ، آسٹریلیا ، نیوزی لینڈ ، سب سہارا ‏افریقہ ، مشرق وسطیٰ، افغانستان ، بھارت، پاکستان ، سری لنکا ، بنگلہ دیش ، بھوٹان ، نیپال اور ‏مالدیپ کے علاوہ دنیا بھر میں رسائی ممکن ہوسکے گی کیونکہ ان مذکورہ ممالک میں پی سی بی ‏پہلے ہی اپنے براڈکاسٹ معاہدے کرچکا ہے۔
‏ ‏
فیس بک کی اسپورٹس پارٹنرشپ ٹیم پی سی بی ، اور پاکستان میں دیگر تنظیموں کے ساتھ مل کر ‏کام کرتی ہے تاکہ ان کے مداحوں کو فیس بک کےمختلف پلیٹ فارم کے ذریعے مشغول رکھا ‏جائے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں