منگل, فروری 18, 2025
اشتہار

روہت شرما رن آؤٹ ہونے پر شبھمن گل پر برس پڑے، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بھارٹی ٹیم کے کپتان روہت شرما افغانستان کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں صفر پر رن آؤٹ ہونے پر اوپنر بیٹر شبھمن گل پر برس پڑے جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

موہالی میں گزشتہ روز بھارت اور افغانستان کے درمیان تین ٹی 20 میچز کی سیریز کا پہلا میچ کھیلا گیا جس میں بھارت نے مہمان ٹیم کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔

افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت کو 159 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں بھارتی اوپنر روہت شرما پہلے ہی اوور کی دوسری گیند پر رن آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے، انہیں ابراہیم زادران نے رن آؤٹ کیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ روہت شرما نے دوسری گیند پر شاٹ کھیلا اور رن لینے کے لیے بھاگے تو دوسرے اینڈ پر موجود شبھمن گل گیند کی جانب دیکھتے رہے اور انہیں رن لینے میں کوئی دلچسپی نہیں تھی۔

روہت شرما خود کو بھاگتے ہوئے دوسرے اینڈ پر پہنچ گئے لیکن شبھمن گل ٹس سے مس نہ ہوئے اور اس طرح روہت شرما کو پویلین لوٹنا پڑا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ روہت شرما آؤٹ ہونے پر غصے میں آگئے اور واپس جاتے ہوئے شبھمن گل پر غصے کا اظہار کیا اور انہیں پچ کی جانب دیکھنے کا اشارہ بھی کیا۔

واضح رہے کہ روہت شرما 14 ماہ بعد ٹی 20 انٹرنیشنل میچ کھیل رہے تھے اور شائقین ان کی بیٹنگ دیکھنے کے لیے پرجوش تھے لیکن قسمت نے ان کا ساتھ نہ دیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں