بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

سلمان خان کا ہمشکل گرفتار، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے ہمشکل اعظم انصاری کو بھارتی پولیس نے گرفتار کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش کی پولیس نے عوامی مقامات پر امن و امان کی صورت حال خراب کرنے پر لکھنؤ سے تعلق رکھنے والے سلمان خان کے ہمشکل کو گرفتار کیا ہے۔

سلمان خان سے مشابہت رکھنے والے اعظم انصاری کو عوامی مقام پر بالی ووڈ اداکار کی طرح شرٹ اتار کر نقل اتارنے پر گرفتار کیا گیا اور انہیں چالان بھی تھمایا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انہیں اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ ٹھاکر گنج پولیس اسٹیشن کی حدود میں بالی وڈ سپر اسٹار کی ایک فلم کے گانے پر سڑک پر پوز دے رہے تھے۔

اعظم انصاری سوشل میڈیا پر بھی اپنی ویڈیوز میں سلمان خان کی طرح اداکاری کرنے کی کوشش کرتے اور اکثر وہ شرٹ اتار کر بالی وڈ اداکار کی کاپی کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں