تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

خونخوار شارک نے کشتی الٹ ڈالی، مچھیرے کو کھینچ لیا، دل دہلا دینے والی ویڈیو

ڈبلن: آئرلینڈ کے سمندر میں طاقتور شارک نے مچھیرے کو کشتی سمیت پانی میں الٹ دیا، اس خطرناک حادثے میں شہری کو جانی نہیں بلکہ مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 43 سالہ گراہم اسمتھ نامی مچھیرے کے لیے شکار اس وقت مہنگا ثابت ہوا کہ جب کانٹے میں خونخوار شارک پھنس گئی، مچھلی نے شہری سمیت کشتی کو بھی پانی میں پلٹ دیا، واقعے میں مچھیرے کا قیمتی موبائل، کیمرہ اور دیگر آلات کھو گئے۔

رپورٹ کے مطابق شارک تقریباً 20 منٹ تک کانٹے میں پھنسی تھی اس دوران گراہم پوری کوشش کررہے تھے کہ کسی بھی طرح قابو کرکے اسے پانی کی سطح پر لایا جاسکے، لیکن ان کی کاوشیں رنگ نہ لاسکیں۔

شارک نے طاقت کا مظاہرہ اس انداز سے کیا کہ مچھیرا فشنگ راڈ سمیت پانی میں گرگیا اور کشتی بھی الٹ گئی۔ وائرل ویڈیو کے ابتدا میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شارک کانٹے میں پھنسی چھوٹی مچھلی کا تعاقب کررہی ہے اور یہ وہی مچھلی تھی جسے منہ میں لیتے ہی شارک کانٹے کے حصار میں پھنس گئی تھی۔

گراہم اسمتھ کا کہنا تھا کہ میں سالوں سے مچھلیوں کا شکار کررہا ہوں لیکن یہ شارک کافی خطرناک ثابت ہوئی۔

Comments

- Advertisement -