تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

اپنے پنجرے کی صفائی کا خیال رکھنے والا چیمپینزی۔۔ ویڈیو دیکھیں

بیجنگ: چین کے چڑیا گھر میں قید چیمپینزی کو گندگی بالکل پسند نہیں اس لیے وہ اپنے پنجرے کی روزانہ جھاڑو لگاتا اور کچرا صاف کرتا ہے۔

چین کے علاقے شین یانگ سٹی میں واقع چڑیا گھر میں قید 18 سالہ چیمپنزی کی حیران کن ویڈیو سامنے آئی جسے دیکھ کر صارفین ورطہ حیرت میں مبتلا ہوگئے۔

چینی میڈیا کی جانب سے جاری ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بروم اسٹک میں موجود چیمپینزی نے اپنے پنجرے میں جھاڑو رکھی ہوئی ہے جس سے وہ کچرا صاف کرتا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اس چیمپنری کو 4 سال کی عمر میں چڑیا گھر لایا گیا تھا اور اب اُس کی عمر 18 سال ہوچکی ہے۔

مزید پڑھیں: بندروں نے انسانوں کی ایک اورعادت اپنالی

انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو دیکھ کر آپ کو اندازہ ہوجائے گا کہ چیمپنیزی کو گندگی بالکل پسند نہیں اور وہ اس کی صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھتا ہے۔

ایک موقع پر اُس نے جھاڑو اٹھائی اور پنجرے میں جمع ہونے والے کچرے کو کونے میں اکھٹا کردیا جبکہ چڑیا گھر آنے والے لوگوں کی طرف سے جو پھل پنجرے کے اوپر پھینکے گئے تھے اُن کے چھلکے بھی جمع کر کے ایک ساتھ کر دیے۔

https://www.facebook.com/ChinaGlobalTVNetwork/videos/1969346456708271/

چڑیا گھر کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انہیں پنجرے کی صفائی کے لیے پریشان ہونا نہیں پڑتا کیونکہ ’ذہین اسمارٹ چیمپینزی‘ دروازے کے قریب کوڑا کرکٹ جمع کردیتا ہے جسے آسانی سے اٹھا لیتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -