اتوار, جون 7, 2026
اشتہار

گاڑی میں جان لیوا کرتب دکھانا لڑکوں کو مہنگا پڑ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں گاڑی میں جان لیوا کرتب دکھانا طالب علموں کو مہنگا پڑ گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق لکھنؤ پولیس نے دو لڑکوں کو اس وقت لاک اپ کردیا جب ان کے خطرناک اسٹنٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

دونوں لڑکں کو موٹر وہیکل ایکٹ کی دفعہ 207 کے تحت 48 گھنٹوں میں گرفتار کیا گیا۔

ایک انسٹاگرام ریل کے طور پر پوسٹ کی گئی اس ویڈیو میں مردوں کو بی ایم ڈبلیو کار چلاتے ہوئے جان لیوا اسٹنٹ کرتے دکھایا گیا ہے۔

 کچھ لڑکے گاڑی کی چھت پر بیٹھے ہوئے نظر آتے ہیں، جنہیں تیز رفتاری سے چلایا جا رہا ہے جب کہ ایک اور لڑکا کار کے دروازے کے ساتھ لٹک رہا ہے، یہاں تک کہ گرنے کو ہے۔

یہ ویڈیو ان کے پیچھے آنے والی ایک اور کار سے ریکارڈ کی گئی جو بظاہر اوور ٹیک کرنے کی کوشش کر رہی تھی۔

گرفتار دونوں لڑکوں جن کی شناخت آدیش اور آشیش شرما کے طور پر ہوئی ہے، بی بی ڈی یونیورسٹی کے بی سی اے کے طالب علم ہیں، پولیس نے بی ایم ڈبلیو کار کو بھی قبضے میں لے لیا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں