تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

کاک پٹ کی چھت کے بغیر روسی جنگی جہاز کی خطرناک پرواز، دل تھام کر ویڈیو دیکھیں

ماسکو: روس میں پائلٹ نے کاک پٹ( جہاز کا اوپری حصہ) کی چھت کے بغیر تیزترین جنگی جہاز کو اڑا کر سب کو حیران کردیا، روسی فضائیہ کے مذکورہ طیارے کی رفتار 1300 میل فی گھنٹہ ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پہلی مرتبہ کسی جنگی جہاز کو کاک پٹ کی چھت کے بغیر اڑان بھرتے دیکھا گیا، جنگی طیاروں کا اندرونی حصہ ہوا کے داخلے سے محفوظ رکھا جاتا ہے تاکہ تیز پرواز کے دوران طیاروں کا توازن نہ بگڑے اور پائلٹ بھی محفوظ رہے۔

An extraordinary video shows a 'topless' pilot flying Russia's newest Su-57 stealth fighter - without the canopy on his cockpit

رپورٹ کے مطابق 1300 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے اڑان بھرنے والے ایس یو 57 نامی جہاز کو پائلٹ نے کاک پٹ کی چھت کے بغیر اڑا کر سب کو ورطہ حیرت میں مبتلا کردیا۔

روسی وزارت دفاع نے جہاز کی پرواز کرتی مختصر ویڈیو جاری کی لیکن اس حوالے سے کوئی تفصیلات نہیں بتائیں، اور نہ ہی یہ بتایا گیا کہ جہاز کو چھت کے بغیر کیوں اڑایا گیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ خاص بلندی پر جانے کے بعد ہوا کی رفتار میں بھی بڑی تبدیلی رونما ہوتی ہے اور جہاز اس تبدیلی کو چیرتا ہوا اپنا راستہ بناتا ہے، لیکن چھت کے بغیر یہ اڑان حیران کن ہے، ممکن ہے پائلٹ نے کوئی خاص لباس پہن رکھا ہو۔

Comments

- Advertisement -