تازہ ترین

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

پاکستان پر سفری پابندیاں برقرار

پولیو وائرس کی موجودگی کے باعث عالمی ادارہ صحت...

نو مئی کے مقدمات کی سماعت کرنے والے جج کیخلاف ریفرنس دائر

راولپنڈی: نو مئی کے مقدمات کی سماعت کرنے والے...

ٹم ڈیوڈ کی ویسٹ انڈیز کیخلاف جارحانہ اننگز، ویڈیو دیکھیں

برسبین: آسٹریلیا نے دوسرے ٹی 20 میچ میں ویسٹ انڈیز کو 31 رنز سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز اپنے نام کرلی، ٹم ڈیوڈ نے 20 گیندوں پر 42 گیندوں کی دھواں دار اننگز کھیلی۔

آسٹریلوی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈین ٹیم 8 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بناسکی۔

ٹم ڈیوڈ نے آسٹریلیا کی جیت میں اہم کردار ادا کیا اور وارنر کے ساتھ مل کر 41 گیندوں پر 75 رنز کی شراکت قائم کی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لیفٹ ہینڈر بیٹر نے میدان کے چاروں اطراف دلکش اسٹروکس کھیلے، مہمان ٹیم کے بولرز ان کے سامنے بے بس دکھائی دیے۔

پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے ٹم ڈیوڈ نے کی 42 رنز کی اننگز میں تین چھکے اور چار چوکے شامل تھے۔

ڈیوڈ وارنر کو 41 گیندوں پر 75 رنز کی اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

Comments

- Advertisement -