جمعرات, مارچ 20, 2025
اشتہار

ترکیہ میں زلزلے سے قبل پرندوں کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

ترکی اور شام میں ہولناک زلزلے نے تباہی مچادی جس کے نتیجے میں 3 ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے اور متعدد عمارتیں زمیں بوس ہوگئیں۔

ترکی اور شام میں زلزلہ صبح کے وقت آیا جب زیادہ تر افراد سو رہے تھے سوشل میڈیا پر زلزلے کی مختلف ویڈیو وائرل ہورہی ہیں جس میں متعدد افراد ملبے تلے دبے ہیں اور ریسکیو اداروں کی جانب سے ان کی جانیں بچانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں پرندوں کا عجیب رویہ دکھایا گیا ہے۔ جس کے بعد زلزلے نے تباہی مچادی تھی۔

وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تبصرے کیے جارہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں