جمعرات, مارچ 20, 2025
اشتہار

شعیب اختر کے ہمشکل نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے سابق اسپید اسٹار شعیب اختر کا شمار اپنے دور کے خطرناک بولرز میں ہوتا ہے۔

راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور ہونے والے شعیب اختر نے دو دہائیوں تک اپنی تیز رفتار گیندوں سے مخالف ٹیم کے بلے بازوں کو خوفزدہ کیے رکھا۔

ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد سچن ٹنڈولکر، وریندر سہواگ سمیت کئی کھلاڑیوں نے اعتراف کیا کہ اختر اب تک سب سے مشکل بولر تھے۔

تاہم سوشل میڈیا پر اب ان کے ہمشکل عمران محمد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

عمران محمد کے ہیئر اسٹائل اور ایکشن نے مداحوں کو شعیب اختر کے ابتدائی دنوں کی یاد دلادی جس میں وہ باؤنسر سے بلے بازوں کو پریشان کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

مذکورہ ویڈیو عمان میں ڈی ٹوئنٹی لیگ میں ازئبا الیون اور بوشر بسٹرز کے درمیان میچ کی ہے۔

واضح رہے کہ شعیب اختر نے 2011 کے ورلڈ کپ کے بعد انجری کے سبب انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

شعیب اختر نے 1997 میں ڈیبیو کیا اور 46 ٹیسٹ میچز میں 178 وکٹیں حاصل کیں جبکہ 163 ون ڈے انٹرنیشنل میں 247 وکٹیں حاصل کیں اور 15 ٹی 20 میں ان کی وکٹوں کی تعداد 19 ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں