تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

رنبیر کپور نے مداح کا اسمارٹ فون پھینک دیا، ویڈیو وائرل

بالی ووڈ کے معروف اداکار رنبیر کپور نے سیلفی لینے والے مداح کا اسمارٹ فون پھینک دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار رنبیر کپور کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں مداح کے ساتھ خوشگوار موڈ میں سیلفی لیتے دیکھا جاسکتا ہے۔

تاہم جب مداح سیلفی لینے میں ناکام رہا ہے اور فون چیک کرتا رہا تو رنبیر نے ان سے کہا کہ ’دکھا۔‘

مداح نے اداکار کو جیسے ہی فون دکھایا تو انہوں نے فون پیچھے کی جانب اچھال دیا جس پر مداح سمیت وہاں موجود سبھی لوگ حیران رہ گئے۔

رنبیر کپور کے اس حرکت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے انہیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ رنبیر کو مداحوں کے ساتھ اپنے رویے کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

کئی صارفین نے کہا کہ رنبیر کپور کو ان کی اہلیہ و اداکارہ عالیہ بھٹ کی جانب سے کچھ آداب سکھانے کی ضرورت ہے۔

Comments

- Advertisement -