بھارت میں امتحان کے دوران نقل کا انوکھا طریقہ سامنے آنے پر پولیس اہلکار بھی چکرا گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش میں پولیس سب انسپکٹر کے لیے منتعقدہ امتحان میں ایک امیدوار نے نقل کا حیران کر دینے والا طریقہ اپنایا۔
کمرہ امتحان میں امیدوار نے نقل کا ایسا جگاڑ لگایا کہ دیکھنے والے دنگ رہ گئے۔ امیدوار نے نقلی بالوں (وگ) لگا کر اس میں بلیوتوتھ کا مکمل نظام چھپایا ہوا اور اس سے وائرلیس ایئرپورڈز سے منسلک کر کے نقل کا منفرد انتظام کر رکھا تھا۔
#UttarPradesh mein Sub-Inspector
की EXAM mein #CHEATING #nakal के शानदार जुगाड़ ☺️☺️😊😊😊@ipsvijrk @ipskabra @arunbothra@renukamishra67@Uppolice well done pic.twitter.com/t8BbW8gBry— Rupin Sharma IPS (@rupin1992) December 21, 2021
لیکن امیدوار کی چالاقی پولیس اہلکاروں کے سامنے کام نہ آئی اور اسے پکڑ لیا گیا۔ امیدوار کی ٹیکنالوجی کے ذریعے نقل کی پوری کوشش ناکام ہو گئی اور اسے نقل کے الزام میں دھر لیا گیا۔
پولیس افسر نے ویڈیو بنا کر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کر دی جسے اب تک ہزاروں لوگ دیکھ چکے ہیں اور صارفین اس پر دلچسپ ردعمل کا اظہار کررہے ہیں۔