منگل, جنوری 21, 2025
اشتہار

موٹرسائیکل سوار خوفناک حادثے کا شکار، ویڈیو نے دل دہلا دیے

اشتہار

حیرت انگیز

سوشل میڈیا پر مختلف حادثات کی ویڈیوز سامنے آتی رہتی ہیں جسے دیکھ کر عقل دنگ رہ جاتی ہے، بعض اوقات حادثہ اتنا خطرناک ہوتا ہے کہ دیکھ کر لگتا ہی نہیں اس میں کسی شخص کی جان بچ سکتی ہے لیکن قسمت اچھی تو ناممکن بھی ممکن ہوجاتا ہے لیکن قسمت غلطی سدھارنے کا موقع بار بار نہیں دیتی ہے۔

ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جسے دیکھ کر ہر کوئی حیران رہ گیا۔

اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اگر ٹریفک قوانین کی پاسداری نہ کی جائے تو آپ کسی بڑے حادثے کے نتیجے میں اپنی قیمتی جان سے بھی ہاتھ دھو سکتے ہیں۔

- Advertisement -

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موٹرسائیکل سوار تیزی سے موڑ کاٹتا ہے اسی دوران وہاں سے بس آجاتی ہے اور وہ گھبڑاہٹ میں بائیک سنبھال نہیں پاتا اور اس سے ٹکرا کر اڑتا ہوا بس کے ٹائر کے نیچے آجاتا ہے۔

لیکن اس کی قسمت اچھی تھی کہ ڈرائیور نے اسی لمحے بریک لگا دیا ورنہ نوجوان کی جان بھی جاسکتی تھی۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ نوجوان کی قسمت اچھی تھی کہ وہ بچ گیا، صارفین ڈرائیور کے بروقت بریک لگانے پر اس کی تعریف بھی کررہے ہیں۔

وائرل ویڈیو سے سبق ملتا ہے کہ جلد بازی کسی بھی حادثے کا سبب بن سکتی ہے لہٰذا ٹریفک قوانین پر عمل کرکے خود کی اور دوسری کی زندگی محفوظ بنائیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں