آئی سی سی ورلڈ کپ میں بھارت اور افغانستان کے میچ کے دوران مایہ ناز بیٹر ویرات کوہلی کے ڈانس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
بھارتی مایہ ناز بیٹر ویرات کوہلی کی گراؤنڈ میں ڈانس کرنے کی ویڈیو اس سے قبل بھی سوشل میڈیا کی زینت بن چکی ہیں جس میں انہیں میدان میں وقفے کے دوران گانوں پر رقص کرتے دیکھا گیا تھا۔
افغانستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت پر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 272 رنز بنائے اور بھارت کو جیت کے لیے 273 رنز کا ہدف دیا۔
تاہم دوپہر میں بھارت کی فیلڈنگ کے دوران ویرات کوہلی کی اسٹیڈیم میں ڈانس کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
ویڈیو میں ویرات کوہلی کو دوران فیلڈ بھارتی فلم کے گانے پر ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ شائقین کرکٹ بھی ان کے ڈانس سے محظوظ ہورہے ہیں۔
Always entertains fans .
Crazy Dance by King Virat Kohli ❤️❤️❤️ pic.twitter.com/qRhttS1ye9— RavY* (@Ra__Virat) October 11, 2023