میلبرن: لیجنڈری فاسٹ بولر وسیم اکرم نے سوئنگ ڈیلوری سے گلیاں اڑا کر ماضی کی یادیں تازہ کردی۔
بش فائر متاثرین کی بحالی کی خاطر فنڈریزنگ میچ میں سوئنگ کے سلطان نے بیٹسمین کو کلین بولڈ کردیا، میلبرن کے جنکشن اوول کے میدان پر کھیلے گئے میچ میں رگبی لیگ کے لیجنڈ کیمرون اسمتھ کا سامنا سوئنگ کے سلطان سے ہوا تو وسیم اکرم نے پہلی ہی گیند پر انہیں بولڈ کردیا۔
Cameron Smith just saw his life flash before his eyes against Wasim Akram.
Donate to the #BigAppeal here: https://t.co/V1bCm7oMvB
LIVE Blog: https://t.co/S64EmCL4aa pic.twitter.com/evwbZJ3C1N
— Fox Cricket (@FoxCricket) February 9, 2020
وسیم اکرم کی ان سوئنگ ڈیلوری کو بیٹسمین قطعی طور پر نہ سمجھ سکے اور بولڈ ہوگئے تاہم میچ کے قواعد و ضوابط کے تحت پہلی گیند پر آؤٹ ہونے والے پلیئر کو ایک موقع اور دیا گیا اور اسمتھ کو نئی لائف لائن ملی۔
میچ میں وسیم اکرم نے 2 اوورز میں 21 رنز دیے جب کہ انہوں نے فیلڈنگ کے دوران ڈائیو کر کے ایک یقینی باؤنڈری بھی روکی۔
میچ رکی پونٹنگ اور گلکرسٹ الیوں کے مابین کھیلا گیا، رکنی پونٹنگ الیون نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 10 اوورز میں 5 وکٹوں پر 104 رنز بنائے جس میں برائن لارا نے دلکش اسٹروکس کھیلتے ہوئے 30 رنز کا حصہ ڈالا اور وہ ٹاپ اسکورر رہے۔