جمعہ, مارچ 21, 2025
اشتہار

شیر کے بچے نے ماں‌ کو ڈرا دیا، ویڈیو کروڑ لوگ دیکھنے پر مجبور

اشتہار

حیرت انگیز

سوشل میڈیا پر شیر کی ایک مزاحیہ ویڈیو وائرل ہورہی ہے جسے اب تک ایک کروڑ کے لگ بھگ لوگ دیکھ چکے ہیں اور بے ساختہ قہقہہ لگانے پر مجبور ہوگئے۔

سوشل میڈیا پر یہ کلپ دو روز قبل ہی شیئر کیا جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگیا، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک سفید شیر کو اس کا اپنا ہی بچہ ڈرا دیتا ہے۔

ویڈیو میں ایک پیارا سفید شیر کا بچہ دروازے سے چپکے سے اپنی ماں کی طرف بڑھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ماں جو دوسری طرف دیکھتے ہوئے کچھ کرنے میں مصروف ہوتی ہے اسے اندازہ نہیں ہوتا کہ اس کے شرارتی بچے نے اس کے لیے کیا مذاق رکھا ہے۔

شیر کا بچہ پھر چھلانگ لگاتا ہے اور ماما شیر حیرت سے پیچھے مڑ کر دیکھتے ہوئے ڈر جاتی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب وہ ڈر گئی تو وہ دھاڑیں بھی۔ پھر وہ پیچھے مڑ کر دیکھتی ہے کہ یہ اس کا اپنا بچہ ہے جو اس کے ساتھ کھیلنے کی کوشش کر رہا ہے۔

دلچسپ ویڈیو پر صارفین نے مختلف تبصرے کیے، ایک صارف نے لکھا کہ شیر کا بچہ اپنی ماں سے کھیلنے کی کوشش کررہا ہے جبکہ دوسرے صارف نے لکھا کہ شیر کو ڈرتے ہوئے دیکھ کر مزہ آگیا۔

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 8 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں