میئر کراچی مرتضیٰ وہاب صدیقی نے منگھوپیر، سائٹ، بلدیہ، اورنگی ٹاؤن اور ماڑی پور کے مکینوں کو بڑی خوشخبری سنادی۔
گھر گھر پانی پہنچانے کا مشن پر عملدرآمد کرنے کےلیے میئر کراچی نے اقدامات کا آغاز کیا ہے، مرتضیٰ وہاب صدیقی نے سی ای او اور سی او او واٹر کارپوریشن کے ہمراہ حب ریزروائر کا دورہ کیا، جہاں شہر میں پانی کی فراہمی کے لیے اہم انتظامی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
میئر کراچی کے احکامات پر حب ریزوائر کی صفائی اور بہتری کے لیے اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں، جو چالیس سال بعد کیے جا رہے ہیں۔
پندرہ ایم جی ڈی پر مشتمل حب ریزر وائر کی صفائی اور بہتری کا کام رمضان المبارک سے قبل مکمل کرنے کا ہدف ہے۔
ساڑھے سات ایم جی ڈی کیپسٹی والے دو بڑے ٹینک کی صفائی اور بہتری کے لیے کام شروع ہو گیا ہے، ہیوی مشینری کے ذریعے حب ریزروائر کی مکمل گنجائش بحال کرنے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
میئر کراچی نے کہا کہ حب ریزر وائر کی مکمل گنجائش بحال ہونے سے شہر میں پانی کی فراہمی میں بہتری آئے گی، اور اورنگی ٹاؤن، منگھوپیر، بلدیہ سمیت متعدد علاقوں میں پانی کی دستیابی میں آسانی ہوگی۔
حب ریزر وائر کے دونوں ٹینک کی صفائی مرحلہ وار کی جائے گی، اور پہلے مرحلے میں ساڑھے سات ایم جی ڈی کے ایک ٹینک کی صفائی کی جارہی ہے۔
کراچی میں کل سے پانی کی سپلائی معطل کرنے کا اعلان ! کون کون سے علاقے متاثر ہوں گے؟
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


