ہفتہ, اگست 15, 2026
اشتہار

مون سون بارشیں ! پنجاب کے دریاؤں میں پانی کا بہاؤ خطرناک حد تک بڑھ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : مون سون بارشوں سے پنجاب کے دریاؤں میں پانی کا بہاؤ خطرناک حد تک بڑھ گیا، جس کئی مقامات پر سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔

لاہور: پنجاب میں جاری مون سون بارشوں کے باعث دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں نمایاں اضافہ ہوگیا ہے، جبکہ پی ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ مون سون بارشوں کا دوسرا اسپیل 24 جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے سندھ میں کالا باغ اور چشمہ کے مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ کالا باغ پر پانی کا بہاؤ 3 لاکھ 17 ہزار کیوسک جبکہ چشمہ پر 2 لاکھ 95 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

دریائے چناب میں مرالہ اور قادرآباد کے مقامات پر بھی نچلے درجے کا سیلاب ہے، جبکہ خانکی کے مقام پر درمیانے درجے کی سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ مرالہ پر پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 28 ہزار کیوسک، خانکی پر 1 لاکھ 52 ہزار کیوسک اور قادرآباد پر 1 لاکھ 57 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے راوی، ستلج اور جہلم میں پانی کا بہاؤ تاحال معمول کے مطابق ہے، تاہم نالہ بئیں میں نچلے درجے کا سیلاب موجود ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ بالائی علاقوں میں مزید بارشوں کے باعث دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

انہوں نے دریاؤں کے پاٹ میں موجود شہریوں کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ممکنہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں حکومتی انتظامات مکمل ہیں اور فلڈ ریلیف کیمپوں میں بنیادی سہولیات، خوراک اور ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

پی ڈی ایم اے نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ موسم اور سیلابی صورتحال کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں، جبکہ دریاؤں، نہروں اور ندی نالوں کے کناروں پر سیر و تفریح سے گریز کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں