The news is by your side.

ملک بھرکے ڈیموں میں پانی کی سطح مستحکم ہے

لاہور: ملک بھر کے دریاؤں میں روانی معمول کے مطابق جاری ہے ، آبی ذخائر کی رپورٹ بھی جاری کردی گئی ہے جس کے مطابق ڈیموں میں پانی کی سطح مستحکم ہے۔

تفصیلات کے مطابق تربیلا ، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہا ؤکی صورت حال اس وقت معمول کے مطابق ہے۔دریائےسندھ میں تربیلاکے مقام پرآمد 23700کیوسک اور اخرج 20000کیوسک ہے۔

، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پرآمد25900 کیوسک اور اخراج25900 کیوسک، جہلم میں منگلاکے مقام پرآمد43700کیوسک اور اخراج30000کیوسک، چناب میں مرالہ کے مقام پرآمد25500کیوسک اور اخراج 16000کیوسک رہا۔

جناح بیراج آمد51100 کیوسک اور اخراج 46100کیوسک،چشمہ آمد32300 کیوسک اوراخراج 30000کیوسک، تونسہ آمد33700 کیوسک اور اخراج33500 کیوسک، پنجند آمد20400 کیوسک اور اخراج 17400کیوسک،گدو آمد 36500کیوسک اور اخراج 36500 کیوسک، سکھر آمد25600 کیوسک اور اخراج6400 کیوسک جبکہ کوٹری بیراج آمد4300 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،پانی کی موجودہ سطح1396.96 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.044 ملین ایکڑ فٹ،منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1112.55 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.069 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،پانی کی موجودہ سطح 642.50 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.068 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا ۔

تربیلا اور چشمہ کے مقامات پردریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پردریائے کابل اورمنگلا کے مقام پردریائے جہلم میں پانی کی آمد اوراخراج 24گھنٹے کے اوسط بہاؤکی صورت میں ہے ۔

Comments

یہ بھی پڑھیں