The news is by your side.

کراچی کوحب ڈیم سے پانی کی سپلائی بند

کراچی: حب ڈیم میں بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے پانی کی سطح ڈیڈ لیول تک پہنچ گئی ہے جس کے سبب کراچی کو حب ڈیم سے پانی کی سپلائی مکمل طورپربند ہوگئی ہے۔

واٹر بورڈ ذرائع کے مطابق حب ڈیم سے ضلع وسطی اور ضلع غربی کیلئے دس کروڑ گیلن سے زائد پانی سپلائی کیا جاتا ہے۔

حب ڈیم میں پانی کی سطح کم ہونے سے ضلع غربی کے علاقے بلدیہ ٹاون، مواچھ گوٹھ، اورنگی ٹاون، سائٹ ایریا جبکہ ضلع وسطی کے نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد، پاپوش نگراورلیاقت آباد سمیت دیگرعلاقے شامل ہیں۔

واٹر بورڈ کی جانب سے متبادل انتظامات نہیں کئے گئے شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کے بحران کی وجہ سے ٹینکر مافیا کی چاندی مہنگے داموں پانی کی فروخت کا سلسلہ جاری ہے۔

واٹر بورڈکے مطابق دریائے سندھ سے کراچی کو پچپن کروڑ گیلن پانی سپلائی کیا جارہا ہے جبکہ کراچی شہر کو ایک سو دس کروڑ گیلن کی ضرورت ہے جس کے باعث پچاس فیصد پانی کا شارٹ فال ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں