واٹر سیکورٹی ملکی بقاء کا معاملہ ہے، فوری توجہ دی جائے، ایف پی سی آئی -
The news is by your side.

Advertisement

واٹر سیکورٹی ملکی بقاء کا معاملہ ہے، فوری توجہ دی جائے، ایف پی سی آئی

اسلام آباد: ایف پی سی سی آئی کے صدر عبد الرؤف عالم نے کہا ہے کہ پانی کی بڑھتی ہوئی قلت زراعت و صنعت کیلئے بہت بڑا مسئلہ ہے ، جس پر قابو پانے کیلئے فوری طور پربڑے ڈیم بنانا ہونگے جبکہ پانی ذخیرہ کرنے کی استعدادبھی بڑھانا ہو گی۔

کاروباری برادری ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ واٹر سیکورٹی قومی سلامتی کا معاملہ ہے ، جسے توجہ دی جائے،گزشتہ پچاس سال میں پانی کی فی کس دستیابی میں چار گنا کمی آ چکی ہے مگر اسکے باوجود پانی کو بے دردی سے ضائع کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پانی کی قلت دہشت گردی اورتوانائی بحران سے بڑا مسئلہ ہے ، جسے حل کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کی ضرورت ہے ، جس میں ڈیموں کی تعمیر کو اولین ترجیح دی جائے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں