جمعہ, مارچ 13, 2026
اشتہار

کراچی کے مختلف علاقوں میں پانی کی فراہمی بند

اشتہار

حیرت انگیز

ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں ایک بار پھر مختلف علاقوں میں پانی کی فراہمی بند کر دی گئی۔

انتظامیہ نے 84 انچ کی مرکزی لائن کا مرمتی کام شروع کر دیا ہے جو جمعہ کی شام تک مکمل کیا جائے گا۔ گلشن اقبال بلاک 19 میں فیز ون کی مرکزی 84 انچ قطر کی لائن میں رسائو کی نشان دہی ہوئی تھی۔

لائن میں تمام لیکجیز کو ختم کرنے کے لیے مرمتی کام شروع کیا گیا ہے اور مرمتی کام کا مجموعی دورانیہ 96 گھنٹے کا ہے۔ ذرائع کے مطابق ہائیڈرنٹس سے بھی شہر کے رہائشی علاقوں میں پانی کی فراہمی بھی شدید متاثر ہور ہی ہے۔

واٹر کارپوریشن کی جانب سے گلشن اقبال میں 84 انچ کی قطر آب کی لائن کا مرمتی کام کا آغاز  پیر کی دوپہر سے شروع کیا گیا تھا۔ مرمتی کام کی  وجہ سے شہر کو واٹر کارپوریشن کے مطابق 200 ملین گیلن پانی فراہم نہیں کیا جا رہا ہےاس کی وجہ سے شہر کےمختلف علاقوں میں پانی کی فراہمی بند ہو گئی ہے۔

 متاثرہ علاقوں میں کورنگی، لانڈھی، شاہ فیصل کالونی، گلشن اقبال، صدر، ڈیفنس ،محمود آباد ، پی آئی بی کالونی، گلستان جوہر سمیت دیگر علاقوں میں پانی کی فراہمی بند ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری ہائیڈرنٹس سے بھی رہائشی علاقوں میں پانی کی فراہم نہیں کیاجا رہا ہے لانڈھی ہائیڈرنٹ، شیرپاو ہائیڈرنٹ متاثر ہیں جبکہ نیپا اور صفورہ ہائیڈرنٹس سے صرف اسپتالوں اور کمرشل صارفین کو پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔

واٹر کارپوریشن کا کہنا ہے کہ 84 انچ کی لائن پر مرمتی کام شروع کردیا گیا جو جمعہ کی شام تک مکمل کر لیا جا ئے، شہر کو 4500 ملین گلین پانی فراہم کیا جا رہا ہے مرمتی کام کی و جہ سے 200 ملین گیلن پانی شہر کو فراہم نہیں کیا جا رہا ہے۔

+ posts

اہم ترین

مزید خبریں