کے الیکٹرک کل دھابیجی سب اسٹیشن اور گرڈ اسٹیشن پر سالانہ مینٹیننس کے نام پر بارہ گھنٹے کا شٹ ڈائون کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق شہرقائد کو بجلی فراہم کرنے والی کمپنی ایک بار پھر دھابیجی سب اسٹیشن اور گرڈ اسٹیشن پر سالانہ مینٹیننس کے نام پر بارہ گھنٹے بجلی بند کرے گی جس سے کراچی کو پانی کی سپلائی متاثر ہوگی۔
کے الیکٹرک کی جانب سے شٹ ڈاؤن کے حوالے سے واٹر کارپوریشن کو آگاہ کردیا گیا ہے شٹ ڈائون صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک کیا جائے گا۔
یہ شٹ ڈاؤن مجموعی طور پر 12 گھنٹے طویل ہوگا، شٹ ڈائون کے دوران دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے مختلف فیڈرز پر بجلی جزوی طور پر معطل رہے گی۔
کے الیکٹرک کے شٹ ڈائون کے باعث لانڈھی، کورنگی، شاہ فیصل، چنیسر ٹاؤن، جناح ٹاؤن، نارتھ ناظم آباد اور گلبرگ ٹاؤن میں پانی کی فراہمی جزوی طور پر متاثر ہوگی۔
اس شٹ ڈاؤن کے باعث 200 ملین گیلن پانی کی کمی ہوگی جس کے بعد کل شہر کو 450 ملین گیلن پانی کی فراہمی ممکن ہوسکے ہوگی۔
کراچی میں آج پانی کی فراہمی معطل ، کون کون سے علاقے متاثر ہوں گے؟


