ہفتہ, فروری 7, 2026
اشتہار

کراچی میں پانی کی فراہمی سے متعلق اہم فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

انٹرکنکشن اور مینٹیننس کے کاموں کی تکمیل کے لیے پرانی پپری پمپنگ اسٹیشن کو چار دن کے لیے تقریبا  96 گھنٹوں  کے لیے عارضی طور پر بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

واٹر کارپوریشن کے مطابق  کراچی میں پانی کی فراہمی کے نظام کو مزید بہتر اور مستحکم بنانے کے لیے فیصلہ کیا گیا ہے کراچی واٹر سیوریج سروسز امپروومنٹ پروجیکٹ کے تحت اولڈ پپری اسٹیشن پر نئی واٹر پائپ لائن بچھانے کا منصوبہ بنایا جارہا ہے منصوبے پر کام 10 جنوری بروز ہفتہ سے 13 جنوری بروز منگل تک جاری رہے گا۔

مینٹیننس اور انٹر کنکشن کے باعث پرانی پپری پمپنگ اسٹیشن سے شہر کو پانی کی فراہمی عارضی طور پر معطل رہے گی تاہم نئی پپری پمپنگ اسٹیشن سے شہر کو پانی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری رکھی جائے گی۔

ملیر ٹاؤن، شاہ فیصل ٹاؤن اور ماڈل زون ٹاؤن کے کچھ علاقوں سمیت ایس پی ایل اور پی آئی اے میں پانی کی فراہمی عارضی طور پر متاثر رہے گی، مینٹیننس کے دوران لانڈھی اور شیرپاؤ ہائیڈرنٹس بھی عارضی طور پر بند رہیں گے۔

پرانی پپری پمپنگ اسٹیشن کی بندش کے باعث شہر کو یومیہ تقریباً 60 ملین گیلن پانی کی عارضی کمی کا سامنا کرنا پڑے گا مینٹیننس کے باعث مجموعی فراہمی میں عارضی کمی کے باوجود شہر کو یومیہ تقریباً 590 ملین گیلن پانی کی فراہمی جاری رکھی جائے گی۔

واٹر کارپوریشن کے مطابق پپری پمپنگ اسٹیشن پر نئی مرکزی پائپ لائن بچھانے کا مقصد پانی کی ترسیل کو بہتر، محفوظ اور مستحکم بنانا ہے  نئی بچھائی گئی لائن کو فعال بنانے کے لیے موجودہ نظام سے انٹر کنکشن اور والوز کی تنصیب ناگزیر قرار دی گئی ہے خستہ حال پرانی لائن کے باعث پانی کی فراہمی میں نمایاں کمی واقع ہو چکی تھی، جس کے پیشِ نظر نئی لائن کی تنصیب ناگزیر ہو گئی ہے۔

 پرانی لائن کی وجہ سے پپری پمپنگ اسٹیشن سے شہر کو پانی کی ترسیل مسلسل متاثر ہو رہی تھی۔ نئی لائن کے فعال ہونے کے بعد شہر کو پانی کی فراہمی میں نمایاں بہتری ہوسکے گی۔

+ posts

اہم ترین

مزید خبریں