پیر, اپریل 20, 2026
اشتہار

کراچی والے ہوشیار! 3 دن کے لئے پانی کی فراہمی معطل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں 3 دن کے لئے پانی کی فراہمی معطل کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن نے بی آر ٹی کوریڈور میں واقع پرانے 60 انچ قطر کے بوسیدہ وال کو جدید پائپ لائن سے تبدیل کرنے کا کام شروع کر دیا ہے۔

ترجمان کے مطابق یہ مرمتی کام پیپلز سیکریٹریٹ کے قریب انجام دیا جا رہا ہے تاکہ پانی کی ترسیل کا نظام مزید محفوظ، مستحکم اور مؤثر بنایا جا سکے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ مرمتی کام 29 نومبر سے 1 دسمبر تک جاری رہے گا، اور اس دوران متاثرہ لائن کی بندش ناگزیر ہوگی۔

مرمتی کام 48 گھنٹوں میں مکمل کر لیا جائے گا، کام کے دوران صدر ٹاؤن، جمشید روڈ، پی آئی بی اور لائنز ایریا میں پانی کی فراہمی عارضی طور پر معطل رہے گی۔

متاثرہ علاقوں کے رہائشیوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ پانی کے استعمال میں احتیاط کریں اور ضرورت کے مطابق پیشگی ذخیرہ کر لیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں