پیر, فروری 16, 2026
اشتہار

’بابر اعظم کو ناک آؤٹ میچ نہیں کھلانا چاہیے‘

اشتہار

حیرت انگیز

سابق آسٹریلوی کرکٹر اور کمنٹیٹر مارک واہ بھی بگ بیش لیگ میں بابر اعظم کی کارکردگی سے مایوس ہوگئے۔

سابق آسٹریلوی کرکٹر مارک واہ نے کہا کہ بابر اعظم نے ایونٹ کے دوران اچھا پرفارم نہیں کیا، انہیں ناک آؤٹ میچ نہیں کھلانا چاہیے۔

مارک واہ نے کہا کہ بابر اعظم اچھے کھلاڑی ہیں لیکن اس وقت سڈنی کو ٹورنامنٹ جیتنے کا سوچنا ہے اور ان سے پرفارم نہیں ہورہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پرتھ اسکارچر کے خلاف کوالیفائر میچ میں بھی بابر اعظم بغیر کوئی رن بنائے اسٹمپ ہوگئے تھے۔

بی بی ایل 11 میچوں میں بابر نے 22.44 کی اوسط سے 202 رنز بنائے ہیں جبکہ ان کا اسٹرائیک 103.06 ہے جس میں دو نصف سنچریاں شامل ہیں۔

گزشتہ روز کھیلے گئے بگ بیش لیگ کوالیفائر میں پرتھ اسکارچرز نے سڈنی سکسرز کو 48 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی، 148 رنز کے تعاقب میں سڈنی سکسرز کی ٹیم 99 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

فن ایلن کو 30 گیندوں پر 49 رنز کی اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں