پیر, ستمبر 14, 2026
اشتہار

کنوئیں میں پراسرار لہروں نے لوگوں کو حیران کردیا، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں کنوئیں میں پراسرار لہروں نے لوگوں کو حیران کردیا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست گجرات کے ضلع موربی کے گاؤں ویرپارڈا میں پراسرار کنوئیں نے لوگوں کی توجہ حاصل کرلی جہاں پانی کسی ظاہری وجہ کے بغیر حرکت کرتا دکھائی دیا ہے۔

کنوئیں میں پانی کی غیرمعمولی لہریں جمعرات کی سہ پہر دوبارہ نمودار ہوئیں اس سے دو روز قبل بھی ایسا ہی دیکھنے میں آیا تھا تاہم کچھ دیر بعد یہ سلسلہ رک گیا تھا۔

پانی کی ان لہروں کو دیکھ کر بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوگئے اور اس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، لوگوں کی جانب سے مختلف قیاس آرائیاں بھی کی جارہی ہیں۔

بعض مقامی افراد کا خیال ہے کہ موربی زلزلہ خیز علاقے میں واقع ہے، اس لیے ممکن ہے یہ زیر زمین ارضیاتی سرگرمیوں کا نتیجہ ہو۔

‘Wave well’ goes viral as rippling water puzzles people

تاہم ماہرین ارضیات نے جائے وقوعہ کا ابتدائی معائنہ کیا ہے جبکہ گجرات گراؤنڈ واٹر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ماہرین سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ تفصیلی مطالعہ کرکے رپورٹ پیش کریں۔

ڈپٹی کمشنر کھرے نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابتدائی تشخیص سے پتہ چلتا ہے کہ پانی میں غیر معمولی حرکت ایئر ٹریپ کی وجہ سے ہوئی تھی۔

حکام صحیح وجہ کی تصدیق کرنے سے پہلے گجرات گراؤنڈ واٹر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ سے تفصیلی نتائج کا انتظار کر رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں