پیر, فروری 16, 2026
اشتہار

با اثر زمیندار نے اپنے ملازم کو تشدد کے بعد تالاب میں ڈبو کر مار ڈالا

اشتہار

حیرت انگیز

پنجاب کے شہر وزیر آباد میں با اثر زمیندار نے اپنے ڈیرے پر کام کرنے والے ملازم کو تشدد کر کے قتل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرآباد کی تحصیل علی پور چٹھہ کی حدود میں واقع گاؤں میں بااثر زمیندار شہزاد ظفر نے اپنے ڈیرے پر کام کرنے والے 17 سالہ نوجوان ملازم طارق کو تشدد کر کے قتل کر دیا، ملزم مقتول کو پانی میں ڈبکیاں بھی لگاتا رہا۔

مقتول کے والد مقرب نے الزام عائد کیا کہ اس کا بیٹا طارق مقامی زمیندار شہزاد ظفر کے ڈیرہ پر ملازم تھا، ظالم زمیندار نے کام میں سستی کا الزام لگا کر اس کے بیٹے کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ٹیوب ویل کے کھال میں موجود پانی میں غوطے لگاتا رہا۔

والد کاکہنا ہے کہ شہزاد ظفر کے تشدد کی وجہ سے بیٹے کی حالت غیر ہو گئی، اسے اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ اس دوران میرا بیٹا چل بسا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ طارق کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال وزیرآباد منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ مقامی پولیس نے والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں