The news is by your side.

Advertisement

پاکستان کے لئے ایک اور اعزاز، پروفیشنل فائٹس کے مقابلے آج

لاہور: پاکستان کے لئے بڑا اعزاز ہے کہ ڈبلیو بی سی مڈل ایسٹ ٹائٹل باکسنگ مقابلے آج گورنر ہاؤس لاہور میں منعقد ہونے جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں پہلی بار باکسنگ پروفیشنل فائٹ کا میلہ آج گورنر ہاؤس لاہور میں سجے گا، تاریخی لمحات کو مزید یادگار بنانے کے لئے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے گورنرہاؤس میں تمام انتظامات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر گورنر پنجاب نے ہدایت کی کہ مقابلے کے لئے کرونا ایس او پیز کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، پنڈال میں مہمانوں کیلئےکرسیاں کرونا ایس اوپیز کےتحت لگائیں جائیں۔باکسنگ پروفیشنل فائٹ میں انٹرنیشنل باکسر محمد وسیم اور فلپائن کےجینی بوائےبوکا میں مقابلہ ہوگا، اس کے علاوہ ڈبلیو بی سی مڈل ایسٹ ٹائٹل فائٹ کےعلاوہ دیگر نو فائٹس بھی ہونگی۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنرپنجاب نے کہا کہ پاکستان میں پہلی مرتبہ پروفیشنل فائٹ امن کی جیت ہے، پاکستانی شائقین کو اچھی پروفیشنل فائٹس دیکھنےکو ملیں گی، انہوں نے بتایا کہ پاکستان آنے والے عالمی کھلاڑیوں کو فول پروف سیکیورٹی سمیت تمام سہولتیں دے رہے ہیں۔

گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور کا مزید کہنا تھا کہ غیر ملکی کھلاڑیوں کا پاکستان آنا ہمارے ملک پر اعتماد کا اظہار ہے، ان مقابلوں سے پاکستان کا مثبت امیج مزید اجاگر ہوگا، ہر گزرتے دن کے ساتھ پاکستان کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں