جمعہ, فروری 6, 2026
اشتہار

بھارتی ٹیم نے چیمپئنز لیگ کا میچ نہ کھیلنے سے متعلق کوئی اطلاع نہیں دی، آرگنائزر

اشتہار

حیرت انگیز

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے آرگنائزر  نے کہا ہے کہ بھارتی ٹیم  نے چیمپئنز لیگ کا میچ نہ کھیلنے سے متعلق کوئی اطلاع نہیں دی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے آرگنائزر نے بتایا کہ پاکستان چیمپئنز اور انڈیا چیمپئنز کا میچ شیڈول کے مطابق ہوگا۔

واضح رہے کہ ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستان اور بھارت کل مدمقابل آئیں گے لیکن اس سے قبل بھارتی کھلاڑیوں کی پاکستان دشمنی سامنے آگئی۔

 5 بھارتی کرکٹرز نے پاکستان ٹیم سے کھیلنے کے لیے یہ شرط عائد کی تھی کہ اگر شاہد آفریدی میچ کھیلیں گے تو ہم نہیں کھیلیں گے۔

بھارتی کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ اگر شاہد آفریدی میدان میں بھی آئے تو میچ کا بائیکاٹ کردیں گے، جن بھارتی کھلاڑیوں نے کھیلنے سے انکار کیا ان میں یوسف پٹھان، عرفان پٹھان، ہربھجن سنگھ ، سریش رائنا، یووراج سنگھ شامل ہیں۔

یہ پڑھیں: ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز: پاکستان چیمپئنز نے انگلینڈ کو 5 رنز سے ہرا دیا

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان چیمپئنز نے انگلینڈ چیمپئنز کو 5 رنز سے شکست دے کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا، دوسرے میچ میں جنوبی افریقا چیمپئنز نے ویسٹ انڈیز چیمپئنز کو بال آؤٹ پر شکست دی, واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کل برمنگھم میں میچ شیڈول ہے۔

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز، بھارتی کھلاڑیوں نے شاہد آفریدی کو نہ کھلانے کی شرط رکھ دی

+ posts

زاہد نور اے آر وائے نیوز کے ساتھ مانچسٹر سے بطور نمائندہ خصوصی منسلک ہیں

اہم ترین

زاہد نور
زاہد نور
زاہد نور اے آر وائے نیوز کے ساتھ مانچسٹر سے بطور نمائندہ خصوصی منسلک ہیں

مزید خبریں