The news is by your side.

Advertisement

کرونا سے متعلق یاران وطن کے نام سے پروگرام لا رہے ہیں،ظفر مرزا

اسلام آباد: معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ کرونا سے متعلق یاران وطن کے نام سے پروگرام لا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ کے دوران ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ مشکل وقت میں بیرون ملک پاکستانیوں نے ہمیشہ بڑھ کر حصہ لیا ہے۔

معاون خصوصی برائے صحت نے کہا کہ وزیراعظم ہمیشہ اوورسیز پاکستانیز کے لیے کچھ کرنا چاہتے ہیں،بیرون ملک ہیلتھ پروفیشنل نے رابطہ کیا ہے،بیرون ملک کے ہیلتھ پروفیشنل پاکستانیوں کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔

ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ بیرون پاکستانی ڈاکٹرز، ہیلتھ پروفیشنل نے اپنے آپ کو منظم کیا ہوا ہے،ہیلتھ پروفیشنل کی سب سے زیادہ تعداد امریکا اور انگلینڈ میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرونا سےمتعلق یاران وطن کے نام سے پروگرام لا رہے ہیں،پروگرام اوورسیز پاکستانیوں کے تعاون سے شروع کیا جا رہا ہے۔ معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ بیرون ملک وزارت سے مل کر انفارمشین ٹیکنالوجی ویب سائٹ yaraanwatan.gov.pk بنائی ہے۔

ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ بیرون ملک پاکستانی ہیلتھ پروفیشنل مدد کرنا چاہتے ہیں تو یہ پلیٹ فارم ہے،اس ویب سائٹ پر مختصر معلومات دے کر رجسٹرر کرسکتے ہیں۔

معاون خصوصی برائے صحت کا مزید کہنا تھا کہ بیرون ملک ڈاکٹرز کو بھی ڈیجیٹل پاکستان کے تحت دعوت دیں گے،آئی ایم او اور ڈبلیو ایچ او نے اس میں ہمارے ساتھ تعاون کیا ہے، پروگرام کا مقصدطب کے شعبے سے وابستہ پاکستانیوں کو خدمت کا موقع فراہم کرنا ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں