site
stats
پاکستان

ہم اپنی پارٹی کو مستحکم کررہے ہیں: مصطفیٰ کمال

کراچی: سابق سٹی ناظم کراچی سیدمصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ فی الحال وہ اپنی پارٹی کو مضبوط کررہے ہیں اورانتخابات میں شرکت کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

اہنی رہائش گاہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہم پہلے ہی کامیابی حاصل کرچکے ہیں لہذا ناکامی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا‘‘۔

ان کا کہنا تھا کہ فاروق ستار شریف آدمی ہیں،’’اللہ انہیں ہدایت دے اورصحیح راہ پرلائے‘‘۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ فاروق ستارسب جانتے ہیں تاہم وہ ان کے لئے مشکلات پیدا نہیں کرنا چاہتے۔

انہوں نے اللہ کا شکرادا کیا کہ جس نے انہیں ہدایت دی اوران کے فیصلے کی وجہ سےلوگ بولنے کے قابل ہوئے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم قومی سیاست کریں گے اور ان کی جماعت سندھ اور پھر پورے پاکستان میں جائے گی۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے نظریات دوسروں پر مسلط نہیں کرنے چاہیں، ان کی جماعت امن اور بھائی چارے کی جماعت ہے‘‘۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top