The news is by your side.

Advertisement

انشاء اللہ فائنل بھی کھیلیں گے، مالک کراچی کنگز

کراچی: پاکستان سپر لیگ کی سب سے بڑی ٹیم کے مالک اور اے آر وائی ڈیجیٹل کے صدر و چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او)  سلمان اقبال نے کہا ہے کہ کراچی کنگز کے سیمی فائنل میں پہنچنے کی خوشی ہے، انشاء اللہ اب فائنل بھی کھیلیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ہر لمحہ پرجوش میں گفتگو کرتے ہوئے کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال کا کہنا تھا کہ ایک وقت میں میچ پھنس گیا تھا مگر میرے خیال سے آج پچ مختلف پرفارم کررہی تھی، اس تکنیکی بات کو کرکٹ سے جڑے لوگ سمجھ سکتے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ کراچی کنگز کے سیمی فائنل میں پہنچنے پر بہت خوشی ہے، اب ہم انشاء اللہ فائنل میں بھی پہنچیں گے، بس دیکھنا یہ ہے کہ ہمارے مقابلے میں کون سی ٹیم ہوگی۔

مزید پڑھیں: سیمی فائنل میں ہماری پرفارمنس مختلف ہوگی، عماد وسیم

باسط علی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے اے آر وائی ڈیجیٹل کے صدر و چیف ایگزیکیٹو آفیسر کا کہنا تھا کہ ٹیم سلیکشن کا مکمل اختیار ڈین جونز، وسیم اکرم اور عماد وسیم کے پاس ہے، میں مشورہ دوں گاکہ کل کے میچ میں نئے لڑکوں کو بھی کھیلنےکا موقع دیں۔

واضح رہے کہ کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی، شرجیل خان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں