کراچی : مشہور اداکار بہنیں ایمن اور منال کی والدہ نے انٹرنیٹ پر اپنے مرحوم شوہر کیساتھ یادگار تصویر شیئر کی تو ایمن خان بھی والد کیلئے غمزدہ ہوگئیں۔
پاکستانی شوبز انڈسٹری سے منسلک خوبرو اداکارئیں ایمن خان اور منال خان سے ان کی شاندار اداکاری کے باعث ہر کوئی واقف ہے، گزشتہ روز دونوں اداکار بہنوں کی والدہ عظمیٰ مبین نے ویڈیو و تصویر شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر اپنے شوہر کے ساتھ بنائی گئی تصویر شیئر کی۔
عظمیٰ مبین نے تصویر کے ساتھ دکھ بھرا کیپشن دیا کہ ‘ساری خوشیاں ملا کر دیکھ لیں لیکن تیرے جانے کا غم زیادہ ہے’۔
والدہ نے دکھ بھری پوسٹ دیکھ کر دونوں بہنیں بھی جذباتی ہوگئیں اور رنجیدہ انداز میں والد کے نام منال خان نے پیغام دیا کہ ‘سارے جہاں کی خوشی ملانے کے باوجود غم بہت زیادہ ہے، جب کہ ایمن خان نے کہا کہ بابا میری محبت، ہم آپ کے بغیر نامکمل ہیں’۔
اپنے والدین کی اس تصویر کو ایمن خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر بھی شیئر کیا اور ساتھ میں لکھا کہ ‘ بابا میں آپ کو بہت یاد کرتی ہوں، بابا یہ آپ کی سالگرہ کا مہینہ ہے لیکن آپ یہاں ہمارے ساتھ موجود نہیں ہیں’۔
خیال رہے کہ اداکارہ ایمن خان اور منال خان کے والد کا انتقال گزشتہ برس 31 دسمبر کو ہوا تھا۔