تازہ ترین

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

سیکیورٹی فورسز کا خیبر پختونخوا میں آپریشن، 11 دہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز کی جانب سے صوبہ خیبر پختونخوا میں...

‏’ہم اپوزیشن کےساتھ مذاکرات کے لئے تیار ہیں‘‏

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ الیکٹورل ریفارمز سےمتعلق بات چیت کا خیرمقدم کرتے ہیں ہم ‏اپوزیشن کےساتھ مذاکرات کےلئےتیار ہیں۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد نیوز بریفنگ میں فواد چوہدری نے کہا کہ کابینہ کو ای وی ایم اور آئی ووٹنگ پر ‏بریفنگ دی گئی وزیراعظم نے اوورسیز ،ای وی ایم کی اہمیت کوفوقیت دینے کا کہا ہے اس حوالے سے وزیراعظم ‏نے بابراعوان اور علی محمدخان کوہدایت دی ہے۔

فوادچوہدری نے کہا کہ پارلیمان میں اپوزیشن،حکومت میں گفتگو ہوئی جو خوش آئند ہے الیکٹورل ریفارمز سے ‏متعلق بات چیت کا خیرمقدم کرتے ہیں ہم اپوزیشن کےساتھ مذاکرات کےلئےتیار ہیں اوور سیز پاکستانیوں کو ‏ووٹ کا حق دینا انتخابات کالازمی حصہ ہوگا بیرون ملک پاکستانیوں کو سیاسی نظام سےنکالنازیادتی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں ملک میں سیاحت اور کاروبار ہو ای ویزا سے سیاحت اور سرمایہ کاری کو فروغ ‏ملےگی، فیک رپورٹنگ بہت بڑامسئلہ ہوگیاہے میرٹ پرکیس چلاتوشہبازشریف 6ماہ کےاندر25سال کیلئےجیل ‏جائیں گے ہم پاکستان کےپیسوں کی ریکوری چاہتےہیں شریف فیملی سےپاکستان کےپیسوں کی وصولی چاہتے ‏ہیں۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ وزیرمواصلات مرادسعید نے نے کابینہ کو آگاہ کیاکہ ایک ہزار ارب روپے کافرق ہے ‏جو 2013 میں ٹھیکوں کا ریٹ دیاگیا وہ آج کے مقابلہ میں دوگناہے آج بننے والی سڑکیں 2013کےمقابل فی کلو ‏میٹر 10،10 کروڑ تک سستی ہیں اس کرپشن پر کارروائی کے لیئے لائحہ عمل مرتب کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Comments

- Advertisement -