The news is by your side.

Advertisement

ہم عظیم قربانی دینے والے شہدا اور اُن کے اہل خانہ کے مشکور ہیں، آرمی چیف

راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مادرِ وطن کے دفاع میں جان کا نذرانہ عظیم قربانی ہے، ہم شہدا اور اُن کے اہل خانہ کے بے حد مشکور ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف اپنی اہلیہ کے ساتھ شہیدلیفٹیننٹ کرنل راشدکریم بیگ کے گھر پہنچے اور اہل خانہ سے ملاقات اور تعزیت کا اظہار کیا۔

بعد ازاں جنرل قمر جاوید باجوہ اور اُن کی زوجہ شہید لیفٹیننٹ کرنل وسیم ، سپاہی غلام رضا کے گھر پہنچے اور اہل خانہ سے ملاقات کر کے اُن سے تعزیت کی۔

اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ’’ہم اپنےہیروزکوہمیشہ یاد رکھتےہیں کیونکہ وہی ہماری افواج اور قوم کے لیے تحریک کا باعث ہیں، مادروطن کےدفاع کے لیے جان کانذرانہ سب سے عظیم قربانی ہے‘‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہم ملک و قوم کی خاطر عظیم قربانی دینے والے شہدا اور اُن کے اہل خانہ کے بے حد مشکور ہیں،ہماری ذمہ داری ہےکہ شہداکےلواحقین سےہمیشہ رابطہ رکھیں کیونکہ اُن کی فلاح وبہبود ہماری ہی ذمہ داری ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں