اتوار, جنوری 18, 2026
اشتہار

احساس کیش پروگرام میں فراڈ کرنے والوں کا ڈیٹا اکٹھا کر رہے ہیں،ثانیہ نشتر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ احساس کیش پروگرام میں فراڈ کرنے والوں کا ڈیٹا اکٹھا کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے اپنے پیغام میں کہا کہ احساس کیش پروگرام میں فراڈ کرنے والوں کا ڈیٹا اکٹھا کر رہے ہیں۔

ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ مختلف تھانوں میں درج ایف آئی آرز کا پتا لگا رہے ہیں،ایسے فراڈ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی چاہتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ احساس پروگرام آگے بڑھ رہا ہے،فراڈ،کرپشن کرنے والوں کے خلاف جنگ سے ہمارا عزم بھی بڑھ رہا ہے۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی نے کہا کہ احساس پاکستان کو تمام سرکاری ایجنسیاں سپورٹ کر رہی ہیں،کرپشن کے خلاف جدوجہد میں تعاون پر تمام اداروں کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز احساس ایمرجنسی پروگرام سے متعلق ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ پروگرام مستحقین کے لیے ہے،صاحب حیثیت افراد میسج کر کے ان کا حق نہ ماریں۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ پروگرام سے اب تک سترہ لاکھ سے زائد افراد مستفید ہوچکے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں