پیر, مارچ 9, 2026
اشتہار

ہم افغانیوں پر بھروسہ نہیں کرسکتے، پاکستانی عوام کا دوٹوک موقف

اشتہار

حیرت انگیز

دوحہ میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان سیزفائر مذاکرات کے حوالے سے پاکستانی عوام کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔

افغانستان کی بلااشتعال کارروائی پر پاکستانی عوام نے دو ٹوک موقف اپناتے ہوئے کہا کہ ہم افغانیوں پر بھروسہ نہیں کر سکتے، افغانیوں نے پہلے پاکستان کےخلاف بلااشتعال جارحیت کی، پاک فوج نے کارروائی کرنے کی کوشش کی تو یہ مذاکرات کے پیچھے چھپ گئے۔

شہریوں نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ اگر افغانستان نے دوبارہ ایسی حرکت کی تو عوام اور افواج منہ توڑ جواب دیں گے، پہلے بھارت کو بھی جواب دیا گیا ہے۔

پاکستانی عوام نے کہا کہ اب اگر بھارت افغانستان کے ذریعے کچھ کرنا چاہے گا تو اسے بھی نتیجہ بھگتنا پڑےگا، بھارت کو ہم نے چائے پلائی تھی، اب افغانیوں کو گڑ والا قہوہ پلائیں گے۔

شہریوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ افغانیوں کےساتھ بھائیوں والا سلوک روا رکھا، اگر جنگ مسلط کی گئی تو افواجِ پاکستان بھرپور جواب دیں گے، افغانستان نے بڑی غلطی کی، اگر آئندہ اسی طرح کچھ کیا توسخت جواب ملےگا۔

عوام نے واضح کیا کہ پاکستانی عوام اور فوج ایک صفحے پر ہیں، جب افغانستان کو پاکستان کی قوت کا اندازہ ہو گیا تو مدد و مفاہت کیلئے ہاتھ پھیلانے لگے۔

افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کا گٹھ جوڑ بے نقاب، گرفتار خودکش بمبار کے ہوشربا انکشافات

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں