تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

گلگت بلتستان کو صوبائی اسٹیٹس دینے کا فیصلہ کیا ہے: وزیر اعظم

گلگت بلتستان: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کو 5 واں صوبہ بنا رہے ہیں اور اس کا فیصلہ اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کی قرارداد کے تحت کیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم عمران خان نےگلگت بلتستان کی آزادی پریڈ سے خطاب میں کیا، انھوں نے کہا قراقرم ہائی وے نہ بننے تک شاید ہی کوئی گلگت بلتستان آتا تھا، ہمارے قبائلی، بلوچستان اور اندرون سندھ کے علاقے پیچھے رہ گئے ہیں، اس لیے ہمارے ترقیاتی منصوبوں کا رخ پیچھے رہ جانے والے علاقوں کی طرف ہے۔

وزیر اعظم نے کہا قانون کی بالا دستی قائم کرنے کے لیے ریاستی اداروں کو خود دیکھوں گا، ملک کو بلیک میل کرنے والوں کو قانون کے نیچے لائیں گے، آئندہ الیکشن میں دیکھیں گے کس کی ٹانگیں کانپتی ہیں اور کس کے ماتھے پر پسینہ آتا ہے۔

انھوں نے کہا قوم کو بتانا چاہتا ہوں کہ پاکستان کے لیے مضبوط فوج کا ہونا بہت ضروری ہے، لیبیا، صومالیہ، یمن، افغانستان اور عراق میں تباہی مچی ہوئی ہے، ہندوستان میں آج سب سے زیادہ انتہا پسند، مسلمانوں سے نفرت کرنے والی حکومت ہے، ہر ہفتے ہماری فورسز جانوں کی قربانیاں دے رہی ہیں، سیکورٹی فورسز اور ان کی قربانیوں کی وجہ سے آج پاکستان محفوظ ہے۔

وزیر اعظم نے کہا خود کو جمہوری اور سیاست دان کہنے والوں نے فوج اور عدلیہ کو بدنام کرنے کا منصوبہ بنا رکھا ہے، 30 سال ملک کو لوٹا پیسا باہر لے گئے یہ سب میرے خلاف اکٹھے ہوگئے ہیں، جس چیز میں پاکستان کا فائدہ ہے اس میں ان کا نقصان ہے، بڑے ڈاکوؤں کو این آر او مل جائے یہ ممکن نہیں، طاقت ور اور کم زور کے لیے ایک قانون ہونا چاہیے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ملک لوٹنے والے آج آئی ایس آئی چیف اور آرمی چیف کے خلاف بات کر رہے ہیں، ڈاکو ان کے خلاف ہیں تو مطلب آئی ایس آئی اور آرمی چیفس کا انتخاب درست ہے، ان کا مقصد ہے کسی نہ کسی طرح عمران خان بلیک میل ہو جائے، لیکن عمران خان کبھی ان ڈاکوؤں کو معاف نہیں کرے گا۔

انھوں نے مزید کہا کہ 15 سال میں جو دہشت گردی ہوئی اس سے دشمنوں نے پورا فائدہ اٹھایا، کلبھوشن یادیو نے بتایا کہ کراچی اور بلوچستان میں دہشت گردی کا مشن تھا، مودی کی حکومت ہر قسم کے انتشار اور فرقہ ورانہ فسادات کو ہوا دے رہی ہے، سیکورٹی فورسز کو یہ سازشیں پاش پاش کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

Comments

- Advertisement -