بدھ, مئی 13, 2026
اشتہار

‘نوازشریف کے ساتھ لندن میں کیا ہوا ہمیں نہیں معلوم’

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اسدعمر نے کہا ہے کہ نوازشریف کےساتھ لندن میں کیا ہوا ‏ہمیں نہیں معلوم، اگر نوازشریف کولندن میں خطرہ ہےتو فوراً وطن آئیں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اسدعمر نے کہا کہ عمران خان کی ساری سیاست ‏کی بنیاد ہی انصاف ہے سکھر یہ نہیں ہوسکتاعمران خان اپنی سیاسی بنیاد سے منحرف ہوں۔

انہوں نے کہا کہ انصاف کےتقاضےپورےہونےچاہیں، جہانگیرترین نےاگرکوئی غیرقانونی کام نہیں کیا ‏تو سرخرو ہو جائیں گے قانون کےتقاضےضرور پورے ہوں گے،کوئی دہرا معیار نہیں ہو سکتا۔

اسدعمر نے کہا کہ نوازشریف کےساتھ لندن میں کیا ہوا ہمیں نہیں معلوم، اگر نوازشریف کولندن ‏میں خطرہ ہےتو فوراً وطن آئیں انہیں ہم محفوظ جگہ پررکھیں گے جوجیل سےگیاہےاسےجیل ہی ‏میں واپس رکھاجائےگا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سندھ کےعوام ویکسین لگوائیں تاکہ نارمل زندگی کی طرف جایا ‏جاسکے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں