تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

مسجد کیلئے چند ایکڑ زمین خیرات کی ضرورت نہیں، مسلم رہنما

نئی دہلی : مسلم رہنما سے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ مقدم ہے لیکن خطا سے مبرا نہیں ، اپنے حق کے لیے لڑ رہے تھے۔

تفصیلات کے مطابق آل انڈیا مجلسِ اتحاد المسلمین کے سربراہ اور بھارتی لوک سبھا کے رکن اسدالدین اویسی نے کہاہے کہ مسجد کی تعمیر کے لیے 5 ایکڑ زمین کی خیرات کی ضرورت نہیں ہے۔

بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے حیدرآباد دکن سے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی کہا ہے کہ آئین کا مکمل احترام کرتے ہیں، سپریم کورٹ مقدم ہے لیکن خطا سے مبرا نہیں ہے۔

اسدالدین اویسی نے کہا کہ اپنے حق کے لیے لڑ رہے تھے، ہمیں مسجد کے لیے 5 ایکڑ زمین کی خیرات کی ضرورت نہیں ہے، بھارت کا مسلمان اتنا گیا گزرا نہیں کہ وہ مسجد کی تعمیر کے لیے 5 ایکڑز نہ خرید سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں کسی سے بھیک کی ضرورت نہیں ہے، مسلمان مسجد کی تعمیر کے لیے خود زمین خرید سکتے ہیں۔

بابری مسجد کیس: بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے سے بھارتی مسلمان غیر مطمئن

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھارتی سپریم کورٹ نے بابری مسجد کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مسجد کی جگہ مندر تعمیر کرنے کا حکم دیا ہے۔

بھارتی سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ بابری مسجد مندر کی جگہ پر تعمیر کی گئی تھی۔

Comments

- Advertisement -