پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

نتائج کا اندازہ تھا لیکن پھربھی نظرثانی اپیل دائرکی‘خواجہ سعدرفیق

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ نظرثانی اپیل کے ذریعے پاناما فیصلے پراصلاح چاہتےتھے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ انصاف کےحصول کےلیےسب سےبڑا ادارہ سپریم کورٹ ہی ہے، فیصلے پراعتراض کے باجود تحفظات دورکرنےکےلیےسپریم کورٹ جانا پڑے گا۔

خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ماضی میں عدلیہ پرحملہ نہیں کیا لیکن کارکنان کو شاہراہ دستورپرنہیں آنا چاہیے تھا،تلخ حقیقت کے باوجود ماضی کودوبارہ نہیں دہرایا جاسکتا۔

وزیرریلوے کا کہنا تھا کہ ججزکا احترام سرآنکھوں پرلیکن منتخب حکومت کےخلاف ہرزہ سرائی نہ کی جائےجوبھی ہمارےخلاف ہرزئی سرائی کرے گا تواسے مہذب جواب دیں گے۔

خواجہ سعدرفیق کا کہنا تھا کہ جےآئی ٹی اورطریقہ تفتیش پرہمیں تحفظات رہےہیں جبکہ نظرثانی اپیل کےذریعے پاناما فیصلےپراصلاح چاہتے تھے۔

وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ عدالت کےساتھ پارلیمنٹ کا احترام بھی سب پرلازم ہے، پاکستان ادارہ جاتی محاذ آرائی کا متحمل نہیں ہوسکتا۔


سپریم کورٹ نےپاناماکیس فیصلے پرنظر ثانی درخواستیں مسترد کردیں


واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے پاناما کیس فیصلے کے خلاف شریف خاندان کی جانب سے دائر کی گئی نظرثانی سے متعلق درخواستوں کو مسترد کردیا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں