تازہ ترین

کراچی کنگز کا حصہ بننے پر انگلش آل راؤنڈر ویڈیو پیغام

کراچی کنگز کا حصہ بننے والے انگلش آل راؤنڈر کرس جارڈن پی ایس ایل سیون میں رنگ جمانے ‏کو پُرجوش ہیں۔

مداحوں کے نام پیغام میں انگلش آل راؤنڈر کرس جارڈن نے کہا کہ کراچی کنگز کے ساتھ کھیلنے ‏کیلئے بہت پُرعزم اور پرجوش ہوں کنگز کیلئے 2 سال پہلے بھی کھیلا اور خوب انجوائےکیا۔

کرس جارڈن نے کہا کہ آپ لوگوں سےجلد ہی دوبارہ ملنےکا منتظرہوں اپناخیال رکھیں اور محفوظ ‏رہیں،کراچی تیاری پکڑو!‏

دوسری جانب انگلش بلے باز جیسن روئے نے منتخب کیے جانے پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے نام ٹوئٹر ‏پیغام میں لکھا ہے کہ جلد ہی وہ ٹیم کو جوائن کریں گے۔

انہوں نے لکھا کہ 2022 میں وہ پی ایس ایل کا حصہ ہونے اور دوبارہ سے رنگ جمانے کے لیے ‏پرُجوش ہیں۔

جیسن روئے،کولن منرو، ڈیوڈملر، کارلوس بریتھویٹ سمیت بھی یونیورس باس کرس گیل پلاٹینم ‏کیٹگری میں شامل ہیں، ڈرافٹنگ کے لئے پی سی بی نے رائٹ ٹومیچ کارڈ متعارف کرایا ہے،جس کی ‏مدد سے فرنچائز اپنے ریلیز کیےکھلاڑیوں میں سے ایک کو پک کرسکےگی۔

Comments

- Advertisement -