تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

ہم نے بہترپالیسیاں بنائی ہیں، آج دنیا تعریف کرتی ہے، وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملک میں بیوروکریسی کا ایسا نظام بن گیا تھا کہ سزا اور جزا کا قانون تھا ہی نہیں۔

ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم عمران خان نے دارالحکومت اسلام آباد میں گرین ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ ہمیں جنگلات کی مہم کے ساتھ دیگر منصوبوں پر بھی توجہ دینی ہے، کیونکہ ہم ہوائی آلودگی اور دریاوں میں جو گندگی جارہی ہے اسے روکنا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ہمیں مائنڈ سیٹ تبدیل کرنا ہے، ہریالی کی طرف جانا ہے، لاہور میں 20 سال میں 70 فیصد درخت کاٹے گئے اور شہر کا 70 فیصد گرین ایریا ختم کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ہریالی نہ ہوتو نومبر اور دسمبر میں آلودگی زیادہ پھیلتی ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ میں نے پاکستان کے جنگلات کو تباہ ہوتے دیکھا ہے اور مجھے خوف ہے اگر ایسے جنگلات کی کٹائی ہوتی رہی تو ہمیں آکسیجن کے مسائل کا سامنا کرنے پڑے گا۔

پشاورخوبصورت شہر ہوتا تھا، لوگ پشاور کے پانی کو منرل واٹر سمجھ کر پیتے تھے، لاہور کی خوبصورتی دیکھنے لوگ آتے تھے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پورے پاکستان میں گھوما ہوں اور ہر کونہ دیکھا ہے، کسی پاکستان کو ایسے نہیں دیکھا جیسے میں نے دیکھا ہے، پاکستان وہ خوش قسمت ملک ہے جہاں رفاہ عامہ کے کاموں میں بھرپور حصہ لیا جاتا ہے لیکن بدقسمتی سے پاکستانی عوام کے جذبے سے بھرپور فائدہ نہیں اٹھایا جاتا۔

انہوں نے کہا کہ تبدیلی پہلے ذہنوں میں آتی ہے پھر زمینی سطح پر ہوتی ہے، ہمیں عوام کے ذہنوں میں ڈالنا ہے کہ ہریالی ختم کرنے کا مطلب ہم تباہی کررہے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے گرین ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہم نےبہترپالیسیاں بنائی ہیں، آج دنیا تعریف کرتی ہے،کورونا سے متعلق پالیسی دیکھ لیں، دنیاکہتی ہے پاکستان سے سیکھو،کورونا پالیسی میں وبا پر کنٹرول کیساتھ معاشی لحاظ سے بھی  بہتر قدم اٹھایا۔

Comments

- Advertisement -