جمعرات, فروری 13, 2025
اشتہار

ریحام خان اور مریم نواز کی ملاقات کے واضح ثبوت مل گئے، فواد چوہدی کا دعویٰ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ ریحام خان اور مریم نواز کی خفیہ ملاقات کا اہتمام احسن اقبال نے کروایا جس کے واضح ثبوت مل گئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر فواد چوہدری نے دعویٰ کیا کہ ریحام خان کی کتاب سے صاف ظاہر ہے یہ تحریک انصاف کی ساکھ کو متاثر کرنے کے لیے انتخابات کے عین وقت سامنے لائی جارہی ہے، عمران خان کی سابق اہلیہ نے مریم نواز سے ملاقات کی جس کا پورا انتظام احسن اقبال نے کیا۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کتاب کی رونمائی اور اشاعت کی ٹائمنگ بہت سوچ سمجھ کر رکھی گئی، شریف خاندان نے نصرت بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو کے خلاف بھی اسی طرح کا کام کیا اور اب وہ عمران خان کے خلاف استعمال ہو رہی ہیں۔

ترجمان تحریک انصاف کا کہناتھا کہ ریحان خان نے کتاب میں جھوٹی کہانیاں تحریر کی ہوں گی جس پر انہیں قانونی نوٹس ارسال کردیا ہے، حسین حقانی سے بھی اُن کی ملاقات سوچے سمجھے منصوبے کا حصہ ہیں۔

فواد چوہدری نے دعویٰ کیا کہ ریحام خان اور مریم نواز کی ملاقاتوں کا سلسلہ بہت پرانا ہے، ناقابل تردید اور دستاویزی شواہد نےساری سازش کاپول کھول دیا، جو ای میلز اب سامنے آرہی ہیں وہ دھرنے کے وقت کی ہیں۔

ریحام کی کتاب سے عمران خان کو کوئی فرق نہیں پڑے گا، شیخ رشید

دوسری جانب عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریحام خان کی کتاب  عمران خان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی، ایسی تصنیف سے عمران کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ عمران خان کے خلاف سارے ہتھکنڈے ناکام ہوں گے، پی ٹی آئی چیئرمین کی سیاست کو ہیلی کاپٹر سے پھینکیں تب بھی تحریک انصاف کی سیاست پر کوئی فرق نہیں پڑے گا، سب جانتے ہیں ریحام خان کو کس نے پیسے ادا کیے۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل ریحام خان کی امریکا میں تعینات سابق پاکستانی سفیر حسین حقانی کے ساتھ ملاقات کی تصاویر سوشل میڈیا پر سامنے آئی تھیں جس کے بعد یک دم اُن کی نئی آنے والی کتاب کا تذکرہ چھٹ گیا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں

اہم ترین

عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں

مزید خبریں