اتوار, جولائی 19, 2026
اشتہار

’ایران میں ہمارے کچھ اچھے تعلقات ہیں اس لیے کامیاب مذاکرات ہونےجا رہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی نائب صدر جےڈی وینس نے دعویٰ کیا ہے کہ اب ہم براہ راست ایرانی حکام سے بات کر رہے ہیں ایران میں ہمارے کچھ اچھے تعلقات ہیں اس لیے کامیاب مذاکرات ہونےجا رہے ہیں۔

امریکی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں جےڈی وینس نے کہا کہ ایرانی حکام سے بات چیت ہونے میں اندازہ ہو جاتا ہے کہ کیا حقیقت ہے اور کیا نہیں، بات چیت سے اندازہ ہو جاتا ہے ایرانی حکام کس چیز کے بارے میں سنجیدہ ہیں، مذاکرات میں ہمیں ہر طرح سےبرتری حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے معاملے پر ابھی بہت سی تفصیلات طے ہونا باقی ہیں، معاہدے پر عملدرآمد کی تصدیق کا عمل 2 مراحل پر مشتمل ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ توقع ہے آبنائےہرمز طویل مدت تک بغیر فیس کھلی رہےگی اور توقع ہے کہ آبنائےہرمز طویل عرصے تک ٹول فری رہے۔

نائب صدر نے بتایا کہ ابھی بہت ساری تفصیلات پر کام کرنا ہے ہم دیکھیں گے تہران کن معاملات کے حل پر آمادہ ہے، دستخط کی تقریب میں ایران کی وسیع نمائندون کی شرکت توقع ہے امید ہے معاہدے کا مسودہ رواں ہفتے جاری کر دیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں