The news is by your side.

Advertisement

ہم نے معاشی سرگرمیوں،کرونا کے خلاف حفاظتی اقدامات میں توازن رکھنا ہے،وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہم نے معاشی سرگرمیوں،کرونا کے خلاف حفاظتی اقدامات میں توازن رکھنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے صدر وفاق ایوان ہائےصنعت وتجارت انجم نثار نے ملاقات کے دوران کرونا ریلیف فنڈ کے لیے 2 کروڑ روپے کا چیک پیش کیا۔اس موقع پر نائب صدور ڈاکٹر محمد ارشد اور قیصر خان بھی موجود تھے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کرونا کے پیش نظرحکومت نےصنعتوں کو کام جاری رکھنے کی سہولت دی،صنعت کار ملازمین کے لیے حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے معاشی سرگرمیوں،کرونا کے خلاف حفاظتی اقدامات میں توازن رکھنا ہے۔انہوں نے ایوان کی جانب سے کرونا ریلیف فنڈ میں عطیے کو سراہا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کاروبار کی بندش سے معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا،لاک ڈاؤن سے کہیں زیادہ خطرہ بھوک اور افلاس کا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ فیصلے زمینی حقائق اور عوام کی حالت دیکھ کر کرنے ہیں، جب تک معیشت بحال نہیں ہوجاتی نادار طبقے کی مشکلات بڑھیں گی، کاروبار کی بندش سے معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا، لاک ڈاؤن میں نرمی کا اقدام نہایت مجبوری میں اٹھانا پڑا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں