The news is by your side.

Advertisement

ہمیں چوکنا اور متحدرہنا ہو گا، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہمیں چوکنا اور متحدرہنا ہو گا،ادشمن کےانتشار اور افراتفری پھیلانے کے منصوبے ناکام بنائیں گے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شمالی وزیرستان کادورہ کیا جہاں آرمی چیف کوپاک افغان بارڈر سے متعلق آپریشن پر بریفنگ دی گئی۔

کورکمانڈرپشاور لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود بھی آرمی چیف کےہمراہ تھے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ بارڈر پر آپریشن میں90بارودی سرنگیں تلف کی گئیں جب کہ بارڈر پر باڑ لگانےکا عمل بھرپور انداز میں جاری ہے۔

اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ہم دیرپا امن کیلئے پرعزم ہیں، پاکستان بارڈر کی سیکیورٹی بہتر بنانے میں موثر کردار ادا کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خطےمیں امن کوتقویت مل رہی ہے، ہمیں چوکنا اور متحدرہنا ہو گا،ادشمن کےانتشار اور افراتفری پھیلانےکےمنصوبے ناکام بنائیں گے۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ مقامی آبادی، سول انتظامیہ اور سیکیورٹی اداروں کی کوششیں رنگ لائی ہیں، قانون نافذکرنے والے اداروں کی صلاحیتیوں کو نکھار رہے ہیں، آپریشن ردالفسادکی کامیابیاں رائیگاں نہیں جانےدیں گے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں